مجھے ياد رکھیں
   ذاتی تفصيلات   
پہلا نام *
Muslim Students Board MSB MSB

آخري نام *

باپ کا نام *

تاريخ پيدائش*

تعليمي قابليت *

پیشہ *

نام مستفيد *
   عنوان  
سکونت *

تحصیل*

ضلع *

فون *

فیکس  

ای میل *

پن *

کیا آپ اس ویب سائٹ پر اپنے مضامین شا‏ئع کرنا چاہتے ہیں ؟  

  مضمون نگاری کےقواعد و ضوابط  
  • اول: مضمون نگارکے اوصاف ایسے ہونے چاہیے:
    1. عقیدۃ میں منہج سلف صالحین کا حامل ہو، لہذا بدعات و خرافات ، تصوف اور شخص پرستی سے پاک ہونا چاہیے۔
    2. قرآن و صحیح احادیث کو آراء رجال پر ترجیح دیتا ہو.
    3. لوگوں کے لئے اچھی مثال ہو، احکام دین پر کاربند ہو۔

  • دوم: مضمون کے اوصاف:
    1. مضمون علمی اور معلوماتی ہو ، حوالہ جات مستند ہوں اور بغیر صحیحین والی احادیث پر اگرامام البانی رحمہ اللہ کا حکم موجود ہو تو اسے نقل کیا جائے ورنہ دیگر محققین کا حکم نقل کیا جائے، غیر ضروری و غیر اہم باتوں سے پرہیز کیا جائے، افسانوں اور افسانہ جیسے مضامین کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
    2. مضمون قرآن اور صحیح احادیث اور منہج سلف صالحین کے خلاف ہرگز نہ ہو.
    3. لغو باتوں ، دھمکی آمیز پیغامات ، گالی گلوچ اور فحاشیات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔دوسروں کی عزت کا خیال رکھا جائے ، لہذا اظہار رائے کی آزادی اخلاقیات اور دین اسلام کے آفاقی اصولوں کے اندر محدود ہوگی ۔ دوسروں پر تنقید کے وقت قواعد و ضوابط کا پورا پورا خیال رکھا جائے
    4. کسی بھی مسلک یا دین کی توہین سے پرہیز کی جائے ، فرقہ وارانہ منافرت اور شدت پسندی کو فروغ دینے والی تحریروں سے اجتناب کیا جائے
    5. قرآن ، صحیح احادیث اور منہج صحابہ کے خلاف نظریات پر(قواعد و ضوابط کے تحت) رد کرنے کی اجازت ہےالبتہ دوسروں کے مذہب و مسلک پر ناشائستہ یا غیر اخلاقی تنقید، طنز اور طعن و تشنیع کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
    6. کسی بھی شخص ، ادارہ ،تنظیم یا تحریک کی تنقید بالعین سے مکمل پرہیز کی جائے .
    7. ان باتوں سے پرہیز کی جائے جن سے ایم ایس بی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو .
    8. مضمون اردو زبان میں کمپیوٹر پر کمپوز جائے ، اگر کہیں پر عربی عبارت کا ذکرکیا جائے تو اردو میں اس کا ترجمہ لکھا جائے اورعربی عبارت پر درست حرکات بھی ڈالیں۔ فانٹ سٹائل اردو کے لیے علوی نستعلیق کا استعمال کریں، اور فانٹ سائز عام عبارت کےلئے 14 اختیار کریں اور ہیڈ لائن کے لیے 16 اختیار کریں۔ اور نمبرنگ یہ ( 1 2 3 4 ) استعمال کی جائے ۔
    9. مضمون ان موضوعات سے متعلق ہو جو '' مضامین کے موضوعات کی فہرست '' میں شامل ہوں ان کے بغیرکوئی بھی مضمون قبول نہیں کیا جائے گا ، البتہ مضمون کا تعلق موضوع کے ساتھ ہونا ضروری ہےجبکہ مضمون کا کوئی دوسرا مناسب نام اختیار کیا جائے ۔
    10. اپنے مضمون میں کاپی رائٹ کا خیال رکھنا مضمون نگار کی ذمہ داری ہے اگر کسی نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس کی جواب دہی کی ذمہ داری بورڈ کے بجائے اسی مضمون نگار پر عائد ہوگی ۔

  • سوم : مضمون کے انتظامی امور :
    1. ایم ایس بی کا انتظامیہ ارسال شدہ مضمون کی اسکرینگ کریگا، اور قواعد و ضوابط کے خلاف مواد کو مضمون سے حذف کرے گا ، اس کے بارے میں مضمون ارسال کرنے والے کا عذر یا اعتراض قبول نہیں کیا جائے گا اس بارے میں وہ کسی کا جوابدہ نہیں ہوگا، اور اگر انتظامیہ مناسب سمجھے کہ کسی موصول شدہ مضمون کو شائع نہ کیا جائے تو اسے اس کا پورا اختیار ہوگا اس سلسلے میں وہ جواب دینے کا پابند نہیں ہوگا۔
    2. ارسال شدہ مضمون کے حقوق بنام مسلم اسٹوڈنٹس بورڈ جموں و کشمیر محفوظ رہیں گے، بورڈ اسے کسی بھی وقت پرنٹ کر کے کتابی شکل میں چھاپنے کا حق رکھتا ہے ۔
    3. مضامین میں تمام نظریات و آراءکے ساتھ ادارہ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔
    4. بورڈ انتظامیہ قواعد و ضوابط میں کسی بھی وقت رد و بدل کرسکتا ہے ، ایسی صورت میں کسی بھی مضمون نگار کواعتراض کا حق نہیں ہوگا۔
    5. مضمون کی اسکرینگ کرکے اسے ویب سائٹ میں شامل کرنے میں دیر سویرممکن ہے لہذا اگر تاخیر ہوجائے تومضمون نگار کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے ۔
    6. بورڈ انتظامیہ کسی بھی مضمون کو کسی بھی وقت ویب سائٹ سے ہٹانے کا مجاز ہوگا۔

میں نے مضمون نگاری کے قواعد و ضوابط حرف بحرف پڑھ لیے اور ان کا معنی بھی سمجھ لیا ، اب میں اقرار کرتا ہوں/ کرتی ہوں کہ مذکورہ بالا تمام قواعد و ضوابط مجھے منظور ہیں  

شناختى كارڈ كى تصديق شده كاپی سکین کرکے اپلوڈ کریں